عوامی فلاح و بہبود کے محکمے خصوصی افراد کی بہتری میں مثبت کردار ادا کریں، سکندرحیات شیرپائو
پیر 5 دسمبر 2016 20:14
(جاری ہے)
اس موقع پر خصوصی بچوں نے تقریب کی تمام تر کاروائی اور مذکورہ دن کے حوالے سے تقاریر اور دوسری سرگرمیاں پیش کیں۔
صوبائی وزیر نے خصوصی طلبہ کی کارکردگی، تعلیمی میدان میں دلچسپی اور تکنیکی مہارتوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں اور ان کے اداروں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعلیم وتربیت کے اداروں کو ترقی دینے کے سلسلے میں کسی بھی اقدا م سے دریغ نہیں کیا جائے گا جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور دوسر ے ذمہ دار محکموں کو ہدایت کی کہ خصوصی تعلیم کے مراکز کو درپیش مسائل حل کرنے اور انہیں مزید توسیع دینے کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ اور تجاویز جلد ازجلد حکومت کو اسال کریں تاکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر سماجی بہبود نے تقریب کو بتایا کہ خصوصی بچوں کیلئے قائم سکول کو آئندہ سال اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ خصوصی بچوں کیلئے 7ماڈل ہائی سکولز اور تربیتی مراکز بنانے کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جارہاہے جنہیں آہستہ آہستہ ضلعی سطح پر پھیلایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے 75ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کررہی ہے جبکہ حیات آباد میں قائم خصوصی تعلیم کے مرکز کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔انہوں نے معزور افراد کیلئے تعلیمی نصاب کو اپ گریڈ کرنے ،برائل پریس کے قیام اور دوسرے مسائل بروقت حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.