چیف سیکرٹری سند ھ رضوان میمن سے نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ- 18کے وفد کی ملاقات
محکمہ بلدیات کے منتخب نمائندے صفائی کے معاملات حل کرنے کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں،رضوان میمن کی گفتگو
منگل 6 دسمبر 2016 18:41
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں کراچی کے میئر نے 100روزہ مہم کا بھی آغا ز کیاہے۔
انہوںنے مزید کہاکہ کراچی کی اہم سڑکوں پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے اور کچھ پر ہونے جا رہا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ خود راتوں کو جاکر شہر کا دورہ کرتے ہیں اور شہر میں ہونے والے کاموں کا جائزہ بھی لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رات کو دورے کے دوران پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا تھا لیکن تعارف کر وانے پر چھوڑ دیا ۔ انہوںنے کہا صفائی کے لئے گا ڑیاں او رکچر ے اٹھانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں زمینوں پر قبضوں کے لئے قبضہ مافیا متحرک تھی لیکن پولیس نے اس سلسلے میں سخت کارروائی کر کے قبضہ چھڑ وایا ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ کراچی میں 17 سے 20ایکڑ زمینوں پر قبضہ تھا جو پولیس نے ان کے مالکان کو واپس کر وائیں ۔چیف سیکریٹری سندھ نے دہشت گردی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ 4ہزار پولیس اہلکار آرمی کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ نیب ، اینٹی کرپشن اور اعلیٰ عدلیہ کرپشن کے خلاف کام کر رہی ہے اور سندھ حکومت کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کا اہم مسئلہ اسٹریٹ کرائم تھا جو کافی حد تک کم ہو چکا ہے ۔ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 17فیصد ، موبا ئل چھیننے کی وارداتوں میں 30فیصد کمی آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ملزم پکڑے جاتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو وہ ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کراچی تقریباً 2کروڑ آبادی کا شہر ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اب اغواء برائے تاوان کی وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک 800پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اب تک 98 قتل فرقہ وارانہ بنیاد پر ہو چکے ہیں ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات )نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کراچی میں پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے سندھ حکومت نے K-IVمنصوبہ شروع کیاہے اور اس سال 6بلین روپے خرچ کئے گئے ہیں اور دو سال کے اندر K-IV منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ مٹھی میں 17بلین روپوں کی اسکیمیں جاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھر پارکر میں کم عمری میں شادیاں ہو جاتی ہیں جس سے بچوں کی پیدائش کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور پیدائش گھر وں میں ہی ہوتی ہے جس سے بچوں میں انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں صحت کی دیگر سہولیات کے علاوہ موبائل ہیلتھ سروسز بھی کام کر رہی ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ سندھ حکومت کا عوام کی بھلائی کے لئے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لئے سندھ حکومت بہت سنجیدہ ہے اور اس کے لئے میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے جن میں گرین لائن منصوبہ ، بلیو لائن منصوبہ اور ریڈ لائن منصوبہ شامل ہے ۔بعد ازاں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے میجر جنرل غلام قمر کو یاد گا ری شیلڈ پیش کی ۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری سندھ رضوان میں نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ۔18 کے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.