سپریم کورٹ نے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی رکن پنجاب اسمبلی کی معطل رکنیت بحال کردی
منگل 6 دسمبر 2016 22:13
․اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی معطل رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی۔ منگل کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میںدو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت کی۔
اس موقع پر راجہ شوکت عزیز بھٹی کے وکیل وحید انجم ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ بی اے کی جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نی2013ء میں ان کے موکل کیخلاف مقدمہ دج کراتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی تھی اور ان کو بطور ایم پی اے کام سے روک دیا تھا جس کیخلاف راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ نے ان کی رکنیت صوبائی اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا تو ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
فاضل وکیل نے بتایاکہ سیشن کورٹ نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے ان کے موکل کی رکنیت بحال کردی۔ اس فیصلے کو ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کرکے ان کے موکل کی اسمبلی کی رکنیت بحال کرے جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی رکنیت صوبائی اسمبلی بحال کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.