ووٹ کا صحیح استعمال ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے ، جمہوری نظام ہو یا عوامی احتساب مسائل کا حل صرف ووٹ کے ذریعہ ممکن ہے،گورنر سندھ
ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے ،عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی،الیکشن کمیشن کے اقدامات قابل تعریف ہیں ،جسٹس ( ر ) سعید الزماں صدیقی/الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، عبدالغفارسومرو کا تقریب سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 18:18
(جاری ہے)
انہوں نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ رائے دہند گان کا قومی دن منانے کا مقصد نہ صرف ووٹ کے اندراج بلکہ اس کے صحیح استعمال کو یقینی بنانا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابی عمل اور ووٹنگ میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ووٹ ڈالنے کی ایک خاص شرح مقرر کی جائے اور اگر کسی کو ووٹنگ اسٹیشن پر خواتین کی مطلوبہ شرح کے مطابق ووٹ نہ ڈالے جائیں تو اس کا نتیجہ روک لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے کے عمل کو جرم قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ کی تربیت ، انتخابی سامان ، سیکیورٹی اور پولنگ اسٹیشنز کے انتخاب کے ضمن میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں کمیشن کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملک کا معاشی مرکز ہونے کے باعث خصوصی اہمیت حاصل ہے یہاں پر روزگار اور کاروبار کے سلسلہ میں پورے ملک سے آئے ہوئے افراد موجود ہیں جنھیں ووٹ ڈالنے کے لئے آبائی حلقوں میں جانا مشکل ہو تاہے اس لئے نادرا کو اس ضمن میں انھیں شناختی کارڈ کی فراہمی کے طریقہ کار کو سہل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔ انہوں نے انتخابات کے منصفانہ ، آزادانہ اور شفاف انعقاد کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان عبد الغفار سومرو نے اس موقع پر بتایا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور کمیٹی کی منظوری سے اسے اگلے انتخابات میں بعض حلقوں میں تجرباتی طور پر انھیں آزمایاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017 ء میں انتخابی فہرستوں پر ایک بار پھر سالانہ نظر ثانی کی جائے گی تاکہ فوت شدہ افراد کے ووٹ حذف کرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کار ڈ رکھنے والے اصل ووٹرز کے ووٹوں کا انداراج یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ آئندہ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ 2 کلومیٹر رکھنے کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 16 بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی تیاری کا کام جاری ہے اس کے علاوہ انتخابی افسران اور عملہ کی تربیت کے لئے قومی الیکشن اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 47 ہزار ہے جن میں ایک کروڑ 11 لاکھ 47 ہزار مرد اور باقی خواتین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے کیونکہ 2008 ء اور 2013 ء کے انتخابات میں پولنگ کی اوسط شرح 50 سے 55 فیصد رہی تھی ۔ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے بتایا کہ پورے ملک کی طرح ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر صوبہ سندھ میں بھی سیمینار ز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2011 ء میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی گئی اور کمپیوٹرائزڈ شاختی کارڈ رکھنے والے افراد کو ان میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انتخابی فہرستوں میں دوہرے اندراج ، فوت ہونے والے افراد اور شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے نام بھی فہرستوں میں شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.