قومی ووٹرڈے کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد
بدھ 7 دسمبر 2016 20:12
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی مظفرگڑھ غلام عباس سومرو نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال مظفرگڑھ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین امیدوار کا انتخاب کرے، جو عوام کے مسائل کو حل کرسکے جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق خواتین ، مردوں، نوجوانوں ، معذور افراد ، خواجہ سراء اور اقلیتوں سب کو ووٹ ڈالنے کا برابر حق ہے ، اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ عوام میں اس بات کا شعور بیدار کریں کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور انتخابات کے دوران اس کا صحیح استعمال کریں، قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری اکرم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 1970سے 2013کے انتخابات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی شرح خاطر خواہ نہیں رہی جس کی وجہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی نہ ہونا ہے، آج کے سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے اور شناختی کارڈ کا حصول ،ووٹ کے اندراج اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آشنا کرانا ہے، اس موقع پر پروفیسر افتخار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے تو اس کے صحیح استعمال نہ کرنا ایک خیانت ہے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنا لمحہ فکریہ ہے ، انتخابات کے دوران نہ صرف عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جائے بلکہ عوام کا ووٹ ڈالنے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام انتخابات کے دوران شوق سے ووٹ ڈالیں اور بہتریں نمائندے منتخب ہو سکیں جو ملک و قوم کے ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ، سیمینار سے رانا وقار ایڈووکیٹ ، منزہ رباب، کلیم اللہ ، شاہانہ شانی، ڈی ڈی او تعلیم مختیار حسین نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، سیمینار میں ٹی ایم اے شیخ اشتیاق، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، حافظ اکبر نقاش ، مسز اقبال ، تنویر شہزادسمیت سیاسی ، سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نمائندگان ، وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.