اداروں کی ترقی اور دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان
بدھ 7 دسمبر 2016 20:28
(جاری ہے)
اس موقع پر رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی،ایم سی ایف کے نمائندہ ڈاکٹر محمد ذیشان دانش، شعبہ فارمیسی کے انچارج غلام زراق شاہوانی اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔
مفاہمتی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف عالمی شعبوں میں مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کو بروئے کار لائے گی۔ ایم سی ایف جامعہ کے پروفیشنل ڈگری فارمیسی، لاء کے طلباء وطالبات کو سالانہ بنیادوں پر اسکالرشپ مہیا کرے گی جو کہ ڈگری کے حصول تک مالی معاونت جاری رہے گی اور تمام اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو فراہم کی جائے گی۔ دونوں ادارے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ تخلیقی موضوعات کی اشاعت کے لئے مشترکہ طور پر تعاون کیا جائے گا، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تبادلوں اور تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ورکشاپ، سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے تعاون کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر ایم سی ایف کی جانب سے جامعہ کے طلبہ کو اسکالرشپ کے لئے منتخب کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور دیگر تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھانے سے یقیناًًً اعلیٰ تعلیم کے حصول اور ترقی کی جانب گامزن ہونے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ ایم سی ایف کے چیئرپرسن نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں کے درمیان مثالی روابط قائم کیے جائیں گے۔ جامعہ بلوچستان جو کہ ایک بہت بڑی علمی درسگاہ ہے۔ جس کی رہنمائی اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اہم تعلیمی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا اور دونوں جانب سے باقاعدہ طور پر یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.