کراچی،ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کیلئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
بدھ 7 دسمبر 2016 21:46
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلیئے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔
عبدالرحیم جانو فیڈریشن کے معاملات اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادان کو ایک دیانتدار، راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔عبدالرحیم جانو قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعتکار ی کیلیئے پالیسیاں مرتب کریں گے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے ۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملکی معیشت اور ایف پی سی سی آئی کی بہتری کیلیئے کام کیا ہے اور بزنس کمیونٹی کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ ان کے مسائل بھی احسن طریقے سے حل کیئے ہیں ۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کی طرح بزنس کمیونٹی کومتحدکریں گے بلکہ اپنے پہلے دور سے بڑھ کربزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے ۔دریں اثناء بزنس میں پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے چیئر مین میاں زاہد حسین ، صدارتی امیدوارعبدالرحیم جانو ،سینیئر نائب صدر کے امید وارمیاں انجم نثار،نائب صدر کے امید وارثاقب فیاض مگوں،ذکریاعثمان اورپاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چاولہ ،سینئروائس چیئرمین یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ اوردیگر نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کی طاقت سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔#مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.