موجودہ دور میں خود احتسابی کی ضرورت ہے ‘ہمیں کرپشن کے خاتمے کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ہو گا، برائی کو ختم کرنے کیلئے سچ بولنے کی ہمت پیدا کرنا ہو گی‘ کرپشن کے ناسور نے ہماری اخلاقی اقدار تباہ کر دی ہیں‘ عزت کا معیار حرام سے کمایا گیا پیسہ نہیں صرف تقویٰ اور ایمان داری ہے
ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کا تقریب سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 22:49
(جاری ہے)
انھوں نے معاشرتی رویوں پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ ہمارے ہاں عزت کا معیار بدل رہا ہے، چار گاڑیوں والے کو بغیر اسکے ذرائع آمدن معلوم کئے صرف اس لئے عزت دی جاتی ہے کہ اس کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے جبکہ عزت کا معیار توصرف تقویٰ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے اصلاف کی ان خوبصورت روایات کے امین ہیں جنکی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔ جب تک ہم اٴْن روایات اور اقدار پر عملی طور پر عمل پیرا نہیں ہوتے کرپشن کا ناسور ہماری جڑیں کاٹتا رہے گا۔انھوں نے خود احتسابی کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر بد عنوانی کے خلاف لڑنا ہو گا۔ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو گا تو نظام میں تبدیلی آئے گی۔انھوں نے اٴْمید ظاہر کی ایسا دن ضرور آئے گا جب رشوت لینے والے کو ببانگ دہل راشی کہا جائے گا اور ایماندار شخص کی عزت چارسو ہو گی۔ڈی جی نیب بلوچستان نے طلبائ و طالبات کو مخاطب ہو کر کہا کہ آپ ہمارا در خشندہ مستقبل ہیں کرپشن کے خلاف آپکے عزم اور لڑنے کے فیصلے سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں خوشحال ہوں گی۔انھوں نے کہا ہمیں سچ بولنے کی ہمت پیدا کرنا ہو گی تاکہ بد عنوان عناصر کو دنیا میں بھی ذلت کے طوق پہنائے جا سکیں۔ا س سے قبل جوائنٹ ڈائر یکٹر کالجزربایہ حمید درانی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں کامیاب طلبائ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.