پانا ما لیکس پر کمیشن نہیں چاہتے ،ْ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود کیس کا فیصلہ کرے ،ْعمران خان
تمام ادارے حکومت کے زیر کنٹرول ہیں ،ْ کمیشن بننے سے کچھ نہیں ہوگا ،ْکمیشن کیلئے پہلے وزیر اعظم کو مستعفی ہوں ،ْ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں حادثات روکنے کیلئے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ،ْمیڈیا سے گفتگو
جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس پر کمیشن نہیں چاہتے ،ْ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود کیس کا فیصلہ کرے ،ْ تمام ادارے حکومت کے زیر کنٹرول ہیں ،ْ کمیشن بننے سے کچھ نہیں ہوگا ،ْکمیشن کیلئے پہلے وزیر اعظم کو مستعفی ہوں ،ْ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں تاہم حادثات روکنے کے لیے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے کمیشن بنانے یا کیس چلانے کاآپشن دیا اور ہم نے کمیشن کے قیام پرفیصلے کیلئے چیف جسٹس سے وقت مانگا اور پارٹی سمیت وکلا اور لوگوں سے مشاورت اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود پاناما کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ ہم کمیشن نہیں چاہتے اور یہی 20 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے، بینچ کے پاس تمام معلومات آچکی ہیں لہذا روزانہ سماعت کی جائے ،ْ کمیشن صرف ایک شرط پربنے کہ وزیر اعظم مستعفٰی ہوں کیونکہ تمام ادارے حکومت کے زیر کنٹرول ہیں اور کمیشن بننے سے کچھ نہیں ہوگاچیئر مین تحریک انصاف نے کہاکہ برطانیہ کے وزیر اعظم کو صرف افیئر پراستعفیٰ دینا پڑا تااہم حکومت کا کام شریف فیملی کی کرپشن بچانا رہ گیا، گلف اسٹیل پر لاجواب ہونے کے بعد شریف فیملی کا کیس ختم ہوگیا اور گزشتہ روز کی سماعت میں ہم کیس جیت گئے تاہم نعیم بخاری کل بنچ کے سامنے جاکرہمارامؤقف پیش کریں گے اور جو عدالت کا فیصلہ ہو گا قبول کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.