حویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہیں ،ْفوری طور پر برطرف کیا جائے ،ْپیپلز پارٹی کا مطالبہ

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے ٹی آرز بلند مقامات پر جانے کیلئے موزوں نہیں ،ْاپوزیشن لیڈر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکومت کیلئے بہت مشکل ہوجائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26

حویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہیں ،ْفوری طور پر برطرف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی پائلٹ جان بوجھ کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا ،ْحویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہیں ،ْفوری طور پر برطرف کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہرسید خورشید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی پائلٹ اپنی جان کو جان بوجھ کرخطرے میں نہیں ڈال سکتا، حویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہے انہیں فوری برطرف کیا جائے اورآئندہ اس طرح کے سانحات سے بچنے کیلئے حالیہ واقعہ کی جنگی بنیادوں پرتحقیقات شروع کی جائیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے ٹی آرز بلند مقامات پر جانے کے لئے موزوں نہیں لیکن جو طیارہ اونچی پرواز کیلئے نہیں بنا اسے چترال بھیج دیا گیا اوریہی اے ٹی آرہرماہ لاکھوں روپے کا نقصان بھی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو4 مطالبات پیش کئے ہیں یہ چاروں مطالبات قومی نوعیت کے ہیں، حکومت جان لے ہم لاٹھیاں کھانے والے کارکن ہیں اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکومت کیلئے بہت مشکل ہوجائے گی۔