گوادر راستہ خضدار ونگورتوڈیروشاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، یہ شاہراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ،سی پیک کے لئے ایک اور زمینی راستہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونا قوم کے لئے اہم پیش رفت ہے ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی
جمعرات 8 دسمبر 2016 22:19
(جاری ہے)
اس موقع پر جی ایم راجہ رمیش پراجیکٹ ڈائریکٹر علی بروہی میر جمعہ خان شکرانی آر ای عزیز اللہ آریانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔
اس سے قبل پی ڈی این ایچ اے نے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کو قومی شاہراہ پر کام کے رفتار اور مختلف حصوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ 2017نہ صرف خضدار بلکہ صوبہ اور پورے ملک کے لئے ایک خوشخبری والا سال ہوگا جب کوئٹہ کراچی قوامی مین آرسی ڈی شاہراہ کے بعد ایک اور شاہراہ ایم8کی صورت میں پورے ملک سے لنک ہوگی بین الاقوامی تجارت اور آمدورفت کے مواقع میسر آئیں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومت وچیئرمین این ایچ اور این ایچ اے کے مقامی ذمہ داروںکی کوششوں کے باعث یہ شاہراہ اب مکمل ہونے کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک ملک و قوم کے لئے ایک انقلابی پیش رفت ہے جس سے بڑے پیمانے پر ملک اور صوبے ترقی کریں گے ۔عوام میں خوشحالی آئیگی ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ ضلع خضدار جس محل و وقوع پر واقع ہے وہ بین الاقوامی شاہراہوں کے مرکز اور جنکشن کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے گوادر کے بعد ضلع خضدار کو بڑی اہمیت حاصل ہوگی اور یہ سی پیک کے لئے اہم مرکز کے طور پر متعارف ہوگا ۔انہوںنے این ایچ اے عملہ کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تاکہ اس شاہراہ کے مکمل ہونے پر مذید وقت صرف نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.