سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آئل ٹینکرز کی مقررہ وقت پر ذوالفقار آباد ٹینکرز ٹرمینل منتقلی یقینی بنائی جائے، میئر کراچی
جمعہ 9 دسمبر 2016 23:21
(جاری ہے)
میئر کراچی نے اجلاس کے دوران ٹرمینل کے تمام جاری کاموں کی کسی ذمہ دار افسر کے ذریعے نگرانی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اس منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مشیر مالیات کو اشد ضروریات کے لئے ضروری فنڈز بھی مہیا کرنے کو کہا، اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے میئر کراچی کو ٹرمینل کے ان کے گزشتہ دورے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام تر ضروری انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اور اب کے ایم سی کی طرف سے آئل ٹینکرز کی منتقلی میں کوئی تاخیر نہیں ہے ، اجلاس میں کمشنر کراچی کے نمائندے نے بتایا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ تین چار میٹنگز ہوچکی ہیں تاہم وہ ٹرمینل میں اپنے ٹینکرز منتقل کرنے کی آمادگی ظاہر نہیں کررہے اور وہ مختلف مسائل کو جواز بنا رہے ہیں، سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے سیکورٹی اداروںکے اہم کردار کے حوالے سے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس سلسلے میں مستقل رابطہ ہے اور یہ تمام ادارے آئل ٹینکرز کی منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں ہرممکن مدد کررہے ہیں ، اجلاس میں شریک ایس ایس پی سائوتھ نے یقین دلایا کہ سندھ پولیس پولیس چوکیوں کے قیام ، گشت اور ٹریفک پولیس کے انتظام سمیت ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے لئے تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرے گی، اس موقع پر میئر کراچی نے میونسپل کمشنر سے کہا کہ اس منصوبے پر سٹی وارڈنز کی تعیناتی، ایمبولینس اور آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی سمیت روزمرہ اخراجات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئل ٹینکرز ٹرمینل میں فی ٹینکر یومیہ ایک ہزار روپے پارکنگ وصول کی جائے گی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارکنگ فیس کی ادائیگی کے حوالے سے متعلقہ معاملات میں آئل کمپنیز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے لئے سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ آئل کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سے رابطہ کریں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ وہ جلد ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کا دورہ کرکے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی حتمی تاریخ سے قبل آئل ٹینکرز کی منتقلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.