شام کی جنگ کا سیاسی حل ضروری ہے، اقوامِ متحدہ
شام کی سرکاری فوج نے حلب کی لڑائی بڑی حد تک جیت لی ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شام کے مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ کے بارے میں سنجیدہ بات چیت ہی امن حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے اقوامِ متحدہ کے شام کے بارے میں خصوصی ایلچی سٹیفان ڈے مستورا کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:05
(جاری ہے)
روسی حکام نے کہا ہے کہ صرف جمعرات کو عارضی جنگ بندی کے دوران دس ہزار سے زیادہ افراد نے شہر چھوڑا۔
مستورا نے کہا کہ 'حلب پر غلبہ حاصل کرنے کی لڑائی کے آخری لمحات ہیں، اور یہ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اس کے شدید نفسیاتی اثرات مرتب ہوں گے جن کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ امن کے حصول کا واحد طریقہ طاقت کی تقسیم کا معاہدہ ہے۔اسی دوران امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روسی اور امریکی حکام مل کر حلب کو 'مکمل تباہی' سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مذاکرات کے دوران شہریوں کو بچانے اور حلب کے مشرقی علاقوں کے باغیوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔تاہم کیری نے مذاکرات کی اہمیت پر زیادہ اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ 'میں جانتا ہوں کہ لوگ ان مذاکرات سے تنگ آ گئے ہیں۔ میں خود تنگ آ گیا ہوں۔ لیکن میں کیا کروں گھر جا کر چھٹی مناں اور کچھ نہ کروں'انھوں نے حلب کی جنگ کو 'دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے بدترین جنگ قرار دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.