تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کیلئے ریفرنس کی تیاری کا کام مکمل کر لیا
اورنج ٹرین منصوبے میں اربوں روپے لگا کر کام بند پڑا ہے، اب اگر روٹ تبدیل کیا گیا تو اس بھاری مالی نقصان کو کون پورا کرے گا شہباز شریف کو خیبر پختونخو ا کی حکومت سے سیکھنا چاہئے وہ کام جو پوری ملکی تاریخ میں نہیں ہوئے وہ پی ٹی آئی نے کر دکھائے‘میاں محمود الر شید
ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کیلئے ریفرنس کی تیاری کا کام مکمل کر لیا، پارٹی کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید ریفرنس دائر کریں گے۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے میں اربوں روپے لگا کر کام بند پڑا ہے، اب اگر روٹ تبدیل کیا گیا تو اس بھاری مالی نقصان کو کون پورا کرے گا شہباز شریف بتائیں کہ عوام حکمرانوں کے غلط فیصلوں کا خمیازہ کب تک بھگتیں گے،پورا شہر ترقیاتی کاموں کے نام پر ادھیڑ کر رکھ دیا گیا ہے، ٹریفک کا نظام معطل ہے، حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خیبر پختون خو ا کی حکومت سے سیکھنا چاہئے وہ کام جو پوری ملکی تاریخ میں نہیں ہوئے وہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں کر دکھائے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے ریفرنس کی تیاری کا کام مکمل کر لیا گیا پارٹی کی منظوری کے بعد جلد ریفرنس دائر کر دیں گے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ صوبے کے میگا منصوبہ جات میں میگا کرپشن ہوئی، مفاد عامہ کے نام پر شروع کی جانے والی سکیمیں ناکام ہوئیں، صوبے میں کرائم بڑھتا جا رہا ہے،لا اینڈآرڈر کی صورتحال بد ترین ہو گئی، ہسپتال اور سرکاری سکول میں سہولیات کا فقدان ہے۔
وزر اء کی ایک بڑی فوج تو بنا لی، بلدیاتی نمائندے بھی منتخب ہو گئے لیکن سب بے اختیار ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، کرپشن عروج پر ہے، لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، خواتین کے قتل اور کرپشن میں پنجاب سرفہرست ہے لیکن فنکار اعلیٰ اور انکے نا ہل وزیر، مشیرگڈ گورننس کا دعویٰ کرتے نہیں تھکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کو ان جعلی، جھوٹے سیاست دانوں سے نجات دلائی جائے اس سلسلے میں تحریک انصاف موثر انداز میں عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میںتحریک انصاف اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ عوام پا نا مہ زدہ حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.