وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، مردم شماری سمیت 7نکات پر مبنی ایجنڈا زیر غور آئے گا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، مردم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15دسمبر بروزجمعرات اسلام آباد میں طلب کرلیا،اجلاس میں مردم شماری سمیت 7نکات پر مبنی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کی تیاری کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست ہے،گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کا ایجنڈا سات نکات پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :