اوکاڑہ، پولیس نے 12ربیع الاول کا جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:04

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) اوکاڑہ پولیس نے سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول کا جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق 1500سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے تمام مساجد کو تین کیٹگریز اے پلس ، اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے اے کیٹگری کی مساجد کی تعداد 12، بی میں 70اور سی میں 40مساجد کی تعداد ہے ۔

عید میلاد النبی ؐکی تقربیات کے سلسلہ میں پولیس کی نفری کو کیٹگری کے لحاظ سے تعینات کیا جائیگا ۔ اہم راستوں کو خاردار تاروں ، قناتوں اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا جائے گا ۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی اہم عمار توں پرماہر نشانہ باز وں کو تعینات کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

12ربیع الاول کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کی مددسے کی جائے گی ۔

ڈی پی او آفس میں ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں لحمہ بہ لحمہ رپورٹ لی جارہی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے مزید کہا کہ تما م سب ڈویژنل آفیسرز کو سکیورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیںکہ تھانہ کی سطح پرکو مبنگ ا ٓپریشن کیے جائیں۔سب ڈو یژنل پولیس افسران اور ایس ایچ او ز گشت کو مزید موثر کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ سکیں ۔دہشت گردی کی اطاعلات کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :