جنید جمشید کے بھائی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ
جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، ہمایوں جمشید
فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 19:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) جنید جمشید کی نماز جنازہ ممکنہ طورپرنیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ جنید جمشید کی قبرکی تیاری بھی دارالعلوم کورنگی میں جاری ہے۔جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ہے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ ممکنہ طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ جنید جمشید کی قبر کی تیاری بھی دارالعلوم کورنگی میں جاری ہے۔
ہمایوں کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر کا لان بھی دیکھا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر بھی نماز جنازہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنازے کےلیے اسٹیڈیم میں دو تین جگہوں کا انتخاب کیا ہے۔ہمایوں جمشید نے مزید بتایا کہ نماز جنازہ کے لیے تھوڑی بڑی جگہ درکار ہوگی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔(جاری ہے)
کئی لوگ ملنے آرہے ہیں، فون کر رہے ہیں اور رو رہے ہیں کہ ہر حالت میں نماز جنازہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔
ہمایوں نے بتایا کہ لوگوں نے گزارش کی ہےکہ جنازہ ایسی جگہ پر ہو جہاں ہرکوئی آ سکے۔ نیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے لیے اسٹیڈیم کی پچ کو کور کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے پرامید لہجے میں کہاکہ پیر کی رات یا منگل کی صبح تک جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو جائے گی۔ ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ بدھ تک جنید جمشید کی تدفین ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے بے شمار چاہنے والے ہیں ۔ نمازجنازہ کیلئےبڑی جگہ دیکھ رہےہیں تاکہ زیادہ لوگ شریک ہوسکیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھنےآیاہوں کہ نمازجنازہ یہاں ہوسکتی ہےکہ نہیں۔ اس موقع پر انہوںنے اعلان کیا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ادا کی جائے گی۔ادھر دارالعلوم کورنگی میں جنید جمشید کی قبرکی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ادارے کے منتظمین نے جنید جمشید کی قبر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔یاد رہے کہ مفتی تقی عثمانی نے انکشاف کیا تھا کہ جنید جمشید نے دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.