وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی رحمةاللعالمین حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد ،ْحضور پاکؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا عید میلاد النبی پر پیغام
اتوار 11 دسمبر 2016 20:00
(جاری ہے)
حضور پاکؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے اور بنی نوع انسان کی کامیابی کا راز پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کو اقوام عالم میں جو منفرد حیثیت حاصل ہے، اس کی بنیاد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نسبت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے اپنے عمدہ اخلاق کے ذریعے جہالت و ظلمت میں ڈوبے ہوئے عرب معاشرہ میں انقلاب برپا کر دیااور حق و انصاف کا پرچم بلند کرکے ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی اور عرب معاشرے کی کایا پلٹ دی جس کی تاریخ عالم میں کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔ آپ ؐ نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو ودرگزراور عدل وانصاف کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورپاکؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور بدامنی، لاقانونیت اور دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کو آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر ہی امن و سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ نے بہترین سماجی اور معاشی نظام دیاجسے اپنا کر ہم اپنی زندگیو ں کو بدل سکتے ہیں۔ نبی پاک ؐ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم علاقائی، فروعی اورلسانی اختلافات کو بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پر ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی ، استحکام ، بقا، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو آپ ؐ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.