امریکہ اور چین کے درمیان تجارت میں بہتری پائی جارہی ہے
اکتوبر میں چین کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے میں خاصی کمی آئی ہے
اتوار 11 دسمبر 2016 21:50
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کے ساتھ امریکی تجارتی خسارہ جو کہ ایک طویل المعیاد امریکی تشویش ہے اکتوبر میں نمایاں طور پر کم ہونے کے پیش نظر دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں،اکتوبر میں چین کو امریکی برآمدات تین سال کی بلند ترین سطح 13بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی،جو کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارے میں مہینے کی 4.2فیصد کمی کے برابر ہے،زیرتبصرہ مہینے کیلئے امریکہ کا مجموعی تجارتی فرق 17.8فیصد ہوگیا جو کہ مارچ2015کے بعد سے سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔
یہ فرق ستمبر کے حیران کن کم خسارے سے 42.6بلین ڈالر رہا۔یہ بات محکمہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے۔وزارت تجارت کے ساتھ ملحقہ ایک ادارے کے ریسرچر بائی منگ کے مطابق بتدریج اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے چینی اقدامات نے امریکی درآمدی اشیاء کیلئے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب میں اضافہ کیا ہے،چینی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2000کے بعد سے امریکہ کے ساتھ چین کی فاضل تجارت میں اضافہ ہورہا ہے جو 2002میں 42.1بلین ڈالر تک پہنچ گی اور سال رواں کی جنوری تا نومبر مد ت میں 200بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہوگئی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.