پاکستان سی پیک منصوبے کے تحت توانائی،انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں خود انحصاری حاصل کرے گا، سی پیک صرف چین ہی نہیں دیگر کئی ممالک کو منسلک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، آئندہ 25 برس کے لئے پوٹینشل ایریاز کو سی پیک سے منسلک کیا جائے گا، سرتاج عزیز
منگل 13 دسمبر 2016 15:34
(جاری ہے)
آئندہ 25 برس کے لئے پوٹینشل ایریاز کو سی پیک سے منسلک کیا جایے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں میں خود کفالت سے ملک میں بجلی کے نرخ کم ہو جائیں گے۔
چین پاکستان کو توانائی کے حصول کیلئے قدرتی مائع گیس، ہائیڈل اور تھرمل سمیت مختلف ذرائع سے تعاون کر رہا ہے جس سے 17ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس یورو ایشیا کے قدیم روڈ کی بحالی کے خواہشمند ہیں جبکہ ہماری پہلی ترجیح توانائی ہے۔ پاکستان کا سی پیک میں کردار اس کی اپنی ترجیحات کے مطابق ہے۔ سی پیک سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں 36 ارب ڈالرز کے منصوبے سافٹ قرضے ہیں جن کا مارک اپ انتہائی کم ہے۔ سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اور وہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ کچھ چینی کمپنیاں بجلی و توانائی کے پلانٹ بھی لگائیں گی۔ ان یونٹس سے ایک نئی مارکیٹ اور مواقع کا اضافہ ہو گا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ ہماری برآمدی صنعت زیادہ فعال نہیں تاہم سی پیک سے ہماری برآمدی صنعت کے دیگر شعبوں پر مثبت اثر مرتب ہو گا۔گوادر پورٹ کے حوالے سے مشیر خارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا۔ ہر صوبے کو سی پیک سے متعلق تجارتی زون قائم کرنے کا کہا گیا ہے۔ہمارے سرمایہ کاروں کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔اس منصوبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہوگا۔اس منصوبے کی تکمیل سے ہر سال چھ ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ ہمیں انڈسٹریل پارک بنا کر بھی ان سے فائدہ اٹھانا ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک کے بین الاقوامی سطح پر طویل المدتی اثرات ہوں گے جبکہ علاقائی وگلوبل سیاست میں بھی مثبت تبدیلیاں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تحت سمینٹ،بجلی کے مصنوعات اور بھاری مشینری سمیت مختلف منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔پاکستانی بزنس مینوں کیلئے ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پیٹرولیم مصنوعات خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے اور سی پیک روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.