منتخب عوامی نمائندے بہتر تربیت حاصل کر کے زیادہ اچھے انداز سے شہریوں کی خدمت کر سکیں گے،شیخ انصر عزیز
میٹرو پولیٹین کارپوریشن اپنے تمام منتخب نمائندوں کی ضروری تربیت کو یقینی بنائے گی تاکہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقے کے تمام منتخب نمائندے بنیادی قوانین اور سرکاری امور سے آگہی حاصل کر سکیں،مئیر اسلام آباد
منگل 13 دسمبر 2016 19:28
(جاری ہے)
اس موقع پر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثناء اللہ امان ، میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی اور اعظم خان کے علاوہ ایم سی آئی کے افسران بھی موجود تھے۔
تربیتی پروگرام اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے لیے شروع کیا گیا جو تین دن تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کورس میں منتخب نمائندوں کو سرکاری امور کی انجام دہی اور منتخب عوامی نمائندوں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ شہریوں کی عملی خدمت زیادہ احسن طریقے سے کرنے کے علاوہ سرکاری امور پر دسترس حاصل کر سکیں۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی ادارے کے ملازمین اور افسران کی تربیت کی جو ذمہ داری ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے تاہم انہوں نے کہ اکہ اب اس اکیڈیمی کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ کورسسز منعقد کرائے جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اکیڈیمی میں ہونے والے کورسسز سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے عملے کو جدید علوم سے روشناس کر اسکیں اور ادارے میں گڈ گورننس ، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام،نئے منتخب نمائندوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے،مستقبل کی بہتر پلاننگ اور ترقی کے لیے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور بطورِ میئر اسلام آباد نہ صرف اس طرح کے مفید اور معلوماتی پروگرامز کو سراہتا ہوں بلکہ ٹریننگ اکیڈیمی کی اپ گریڈیشن کر کے یہاں تربیت کے جدید پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ ہمارے ملازمین اور افسران نئی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ اس تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد منتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی خدمات کا استعمال زیادہ بہتر انداز میں کر سکیں گے اور یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ اس جدید تربیت اور قوانین سے آگہی کے بعدیہ نمائندے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار زیادہ موئثر انداز میں ادا کر سکیں گے ۔ قبل ازیں سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو کورس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کورس کا بنیادی مقصد منتخب عوامی نمائندوں کو سرکاری امور اور ان کے کردار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ مکمل مہارت کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک بہترین نتائج کے لیے تربیت کے پیشِ نظر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی نے بہترین ٹیم ورک کے ساتھ 34 تربیتی کورس مکمل کیے ہیں ان میںملازمین کی تربیت کے علاوہ صحیح سمت سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ورکشاپس ،چار اہم لیکچرز اور بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر کے دو سال میں ناقابلِ فراموش کامیابی حاصل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.