کراچی، اسٹیل ملز ملازمین مطالبات پورے نہ ہونے پر تحریک انصاف لیبر یونین اور پولیس کے مذاکرات ناکام

پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال، 5 افراد گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) اسٹیل ملز ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہونے پر تحریک انصاف لیبر یونین اور پولیس کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا اور 5 افراد گرفتارکرلیے۔اسٹیل ملزکے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے۔انھوں ننیشنل ہائی وے بلاک کردی تھی۔

اس مظاہر ے میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کاکہناتھاکہ مطالبات کی منظوری تک نیشنل ہائی وے بلاک رہے گی۔ تاہم پولیس کے حلیم عادل شیخ اور دیگرمظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کومنتشرکرنیکی کوشش کی گئی۔ سڑک کھلوانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کااستعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران مظاہرین پیچھے ہٹ گئے۔ملازمین نے پہلے اسٹیل ملز کے گیٹ کے باہر دھرنا دیا تھا اور بعد میں مطالبات نہ ماننے پر نیشنل ہائی بلاک کی تھی۔