احتساب کے بغیر ملک اور جمہوریت کی گاڑی آگے نہیں بڑھ سکتی ‘سرا ج الحق
جس دن حقیقی احتساب ہوا ، اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کی اکثریت کو جیل میں چکی پیسنا پڑے گی‘امیر جماعت اسلامی
منگل 13 دسمبر 2016 23:03
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اسی سال ہو لیکن بدقسمتی سے معاملہ اگلے سال تک چلا گیا ۔
جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ احتساب کے بغیر انتخاب اور جمہوریت بے کار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم سے غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے اور امیر عیش و عشرت کے محل بنا رہا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے ۔پولیٹیکل ایجنٹوں کے وظیفہ خوار فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ادغام کے راستہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ،وہ نہیں چاہتے کہ ایف سی آر کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگرایف سی آراتنی اچھی چیز ہے تو پھر اسے اسلام آباد میں بھی لاگو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک حقیقی احتساب نہ ہو انتخابات بے معنی ہونگے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخاب سے قبل انتخابی اصلاحات کرائی جائیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے سامنے آسکیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم نے جن لوگو ںسے آزادی حاصل کی تھی ان کے بگڑے ہوئے شہزادے آج ملک کے سیاہ و سفید کے مالک بنے بیٹھے ہیں ۔ان لٹیروں کی وجہ سے سیاست تجارت بن چکی ہے ۔عام آدمی کیلئے انتخاب میں حصہ لینا نا ممکن ہے ۔بعد ازاں سراج الحق نے اسلامک لائرز فور م کے نومنتخب عہدیداروں صدر اجمل عباسی،نائب صدر فیض الحسن ،جنرل سیکرٹری مسلم شاہ ،فناس سیکر ٹری طلا ء محمد اور جائنٹ سیکرٹری اسفندیار عمر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر عطاالرحمان ، جنرل سیکر ٹری عما د اکبر ،تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب، سابق ضلعی نائب ناظم عطاء الرحمان ایڈووکیٹ اور سعید اختر ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.