قطر میں غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نیا نظام متعارف کروانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 13 دسمبر 2016 21:37

قطر میں غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نیا نظام متعارف کروانے ..

دوہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) قطر میں غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نیا نظام متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قطری حکومت کی جانب سے ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نیا نظام متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ کانٹریکٹ کا نظام لایا جا رہا ہے جس کا اطلاق 21 دسمبر سے ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ 2022 میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریاں کے سلسلے میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کیلئے کفالہ سسٹم رائج ہے۔ تاہم قطر وہ پہلا خلیجی ملک ہے جو اس نظام کو تبدیل کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :