حکومت پنجاب کے شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے منصوبوں پر گہری توجہ سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، ڈی سی اوفیصل آباد
منگل 13 دسمبر 2016 23:33
(جاری ہے)
انہوں نے بعض جگہوں پر بے جا کھدائی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرکے کھدائی میں فی الفور مٹی بھردیں اوراسے مضبوط اورپختہ بنانے کے اقدامات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے جبکہ فالتو میٹریل کو بھی موقع سے فوری ہٹادیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،مواصلات،واٹر سپلائی،سیوریج اور دیگر شعبوں کی محکمانہ سروسز کے فوائد عام شہری تک پہنچنے چاہیں اور تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے باہمی تعاون سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈی سی اونے سرکاری زمینوں سے ناجائز قابضین کی فوری بیدخلی،تجاوزات کے خاتمے،ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی،ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اوربعض شاہرات پر لائٹس چالو کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلعی محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل تیزی سے حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اس ضمن میں محکمانہ سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کا ان پر اعتماد مضبوط ہو۔انہوں نے بعض درخواستوں کو ذاتی شنوائی کے لئے مقرر کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کے روبرو ان کی شکایات کاجائزہ لیکر قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.