سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان کو تقسیم کرنے کے بیان کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی
پاکستان کو توڑنا بھارتی وزیرداخلہ کے پاگل پن اور انتہا پسندی کا نتیجہ ہے،بھارتی وزیرداخلہ کے بیان سے ثابت ہو تا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، راجناتھ سنگھ کا بیان بین الاقوامی و ڈپلومیٹک اصولوں کیخلاف ہے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کا سختی سے نوٹس لے،قرار داد کا متن
بدھ 14 دسمبر 2016 15:14
(جاری ہے)
اجلاس میں چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے پاکستان کو تقسیم کرنے کے بیان کیخلاف قرار داد پیش کی جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
کمیٹی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی ہائی کمیشنر کو بلاکر بیان پر سرزنش کی جائے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توڑنا بھارتی وزیرداخلہ کے پاگل پن اور انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ کا بیان بین الاقوامی و ڈپلومیٹک اصولوں کیخلاف ہے۔ کمیٹی اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کا سختی سے نوٹس لے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.