جمعیت علما پاکستان کی تنظیمیں توڑ دی گئیں، پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری ، نگران کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

مرکزی سطح کے انتخابات 5 مارچ، صوبائی 12فروری، ضلعی انتخابات 2 فروری کو ہوں گے، پیر اعجا ز ہاشمی کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علما پاکستان کی صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں توڑ کر نئے انتخابات کے لئے نگران کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی۔پیر اعجا ز ہاشمی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سطح پر تین سالہ مدت عہدہ پورے ہونے پر مرکزی سطح کے انتخابات 5۔

مارچ2017، صوبائی انتخابات 12فروری اور ضلعی انتخابات 2۔ فروری کو کروائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مرکزی انتخابات 2مارچ 2013ء کو لاہور میں منعقد ہوئے تھے۔جس میں پیر اعجا ز ہاشمی کو مرکزی صدر اور شاہ اویس نورانی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔جے یو پی کے آئین کے مطابق تمام عہدیدار تین سال کے لئے بذریعہ انتخاب چنے جاتے ہیں، جس کے لئے صاف شفاف طریقے سے انتخابات کروانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے مشاورت سے تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ تاکہ نئی قیادت سامنے لائی جاسکے۔مرکزی سطح پر تین رکنی انتخابی کمیٹی مرکزی جماعت اہل سنت کے امیر پیر عبدالخالق (سندھ، کراچی )کی سربراہی میں قائم کردی گئی ہے، جس میں ڈاکٹر جاوید اعوان (پنجاب) اور مولانا عبدالہادی ظہیر (خیبر پختونخواہ )رکن ہوں گے۔ میڈیا سیل کے مطابق جے یو پی کی تمام ذیلی تنظیمیں توڑی گئی ہیں۔ مرکزی تنظیم بدستور موجود رہے گی۔ صوبائی سطح پر نگران کمیٹیاں ہی تنظیموں کے طور پر کام کریں گی۔ جو ہر ضلع کے لئے الیکشن کمیٹیاں تشکیل دیں گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ علاقائی اور تحصیلی تنظیموں کے انتخابات نئی رکنیت سازی کے بعد کئے جائیں گے۔پارٹی انتخابات سے قبل اضلاع سے رکنیت سازی کا ریکارڈ حاصل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :