ٹی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کوواپسی کاعمل رواں ماہ کے آخرتک مکمل ہوجائیگا ، متاثرہ علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور امن کی بحالی کے بعد تعمیرنو کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،ا س سلسلے میں عالمی برادری کے تعاون کاخیرمقدم کیاجائیگا
گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا کی امریکی قونصل جنرل ریمنڈمک گریتھ کی قیادت میں یو ایس ایڈ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 14 دسمبر 2016 21:40
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔
وفدنے فاٹامیں یوایس ایڈکی مدد سے جاری منصوبوں اورآئندہ کے لائحہ عمل سے گورنرکو آگاہ کیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے وفد کو فاٹامیں انفراسٹرکچرسمیت صحت، تعلیم، آبنوشی وآبپاشی اوردیگرشعبوں میں جاری ومجوزہ منصوبہ جات کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنرنے اس ضمن میں عالمی برادری کی مدد ومعاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.