برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر پوویلین لوٹ گیا
فہد شبیر جمعہ 16 دسمبر 2016 11:26
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے ۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ ،وولن گابا میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز سٹیو سمتھ اور ہینڈ سکومب نے اننگز شروع کی ، سمتھ 130رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد میڈیسن بھی 1رن بنا کر عامر کا شکار بن گئے ، میتھیو ویڈ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 7رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، مچل سٹارک بھی 10رنز بنا کر عامر کی گیند پر پوویلین لوٹے ، پیٹر ہینڈ سکومب اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد 110رنز سکور کرکے بولڈ ہوئے ، جوش ہیزل ووڈ 8رنز بنا کر عامر کا چوتھا شکار بنے ۔
اس سے قبل میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کے لیے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا اوپننگ کرنے میدان میں اترے ،محمد عامر اور راحت علی نئی گلابی گیند کا کوئی خاص فائدہ نہ اٹھا سکے اور دونوں میزبان اوپنرز نے پہلے 5اوورز میں ایک بھی سنگل نہ لی تاہم ہر اوور میں ایک چوکا ضرور رسید کیا ۔(جاری ہے)
دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 68رنز جوڑے جس کے بعد محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو32کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا،عثمان خواجہ بھی کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور 4رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔
رینشا 71رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے جکڑے گئے، کھانے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی کی گیند سمتھ کے بلے کو چھونے کے بعد سرفراز احمد کے گلوز میں گئی تاہم وہ اسے کیچ نہ کرسکے اور یوں پاکستان ایک قیمتی وکٹ سے محروم ہوگیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سٹیو سمتھ 110 اور ہینڈ سکومب 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور بڑا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ، اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے باؤلرز کے درمیان ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.