(ن) لیگ نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی میں سپیکر کو ایازصادق پکارنے کا بدلہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں لے لیا
اورنگزیب نلوٹھا سپیکر صوبائی اسمبلی کو اسد قیصر کہہ کر پکارتے رہے وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے ، وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے، خیبر پختونخوااسمبلی میں لیگی پارلیمانی لیڈر کا اشعار کی زبان میں شکوہ ، پی ٹی آئی ارکان کا شدیداحتجاج، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاء ہوتی ہے، پی ٹی آئی ارکان کے مسلم لیگ (ن)کیخلاف شدید نعرے بازی ، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا
جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے مابین تلخی خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی، صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو شاہ محمود قریشی کی جانب سے سپیکر کی بجائے نام سے پکارنے کا بدلہ لیتے ہوئے خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو عہدے کی بجائے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے ۔
وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے،سپیکر کو نام سے پکارنے پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے شدیداحتجاج، مسلم لیگ (ن)کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،خیبرپختونخوااسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بحث کے دوران سپیکراسدقیصرنے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھاکوبولنے کا موقع دیا تواپنی تقریرکے آغازپرہی اورنگزیب نلوٹھا جناب اسدقیصر ،جناب اسدقیصر ،جناب اسدقیصرپکارتے رہے،اس دوران تحریک انصاف کے اراکین بھی اٹھ گئے اور ن لیگ کیخلاف نعرہ بازی کرنے لگے ،پی ٹی آئی کے محمودجان ایوان میں چیختے رہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاء ہوتی ہے اس دوران ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی ،ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنے سپیکراسدقیصرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.