صوبائی حکومت کے تمام محکمے صحیح سمت میں گامزن ہیں، سیاحت، خوراک، توانائی اور دیگر تمام شعبے وقت حاضر کے چیلنجز نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،محکمہ خوراک نے دور دراز کے اضلاع میں وافر مقدار مین گندم کی سٹوریج کو یقینی بنا لیا ہے،توانائی کے شعبے میں کئی منصوبوں کی فزیبلٹی پر بھی کام کیا جا رہا ہے
صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کا بیان
جمعہ 16 دسمبر 2016 19:47
(جاری ہے)
انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ سیاحت اور سی پیک کی بناء پر اہمیت کے حامل ہنزہ میں بجلی کے بحران پر حکومت کو بھی تشویش ہے اور وہاں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، مرمت کے لیئے چین بھجوائے گئے تھرمل جنریٹرز جلد واپس منگوانے کے لیئے بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
سیاحت کا شعبہ صوبے کا ریونیو بڑھانے میں انتہائی مددگار ہے اس سلسلے میں حکومت کوشش کر رہی ہے کہ سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی آگے بڑھ کر کام کریں۔ محکمہ سیاحت نئے سیاحتی سیزن کے لیئے واضح اور جامع حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے ، آنے والے سالوں میں سیاحوں کو اس خطے کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لیئے محکمہ سیاحت نے انفارمیشن سینٹرز اور شاہراہوں پر سیاحوں کے سستانے اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے حکمت عملی مرتب کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور ترکی اپنی قومی آمدنی کا ایک بڑا حصہ سیاحت سے وابستہ سرگرمیوں سے حاصل کرتے ہیں، ہماری صوبائی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ سیاحوں کے لیئے پر کشش اور مددگار پالیسیاں مرتب کی جائیں اور دنیا بھر سے لوگ گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حسین علاقوں کا رخ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.