چمن شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

چمن شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

چمن( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16دسمبر ۔2016ء) چمن شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے ماطبق بلوچستان کے شہر چمن اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر شدید سردی میں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے اس علاقے میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔