لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ‘ خواتین سمیت 12افراد زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ‘ خواتین سمیت 12افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے باعث خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 12افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ ایک ٹرالر نے اچانک بریک لگا دی جس کے باعث پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی بے قابو ہو گئیں اور آپس میں ٹکرا گئیں ۔

متعلقہ عنوان :