پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ہڑتال جاری ، ملتان میں مریضوں کو او پی ڈی سے نکال دیا گیا
ینگ ڈاکٹرز کا لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی ہسپتالوں میں احتجاج اور نعرے بازی ، ہزاروں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور سنٹرل انڈکشن پا لیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہڑتال جاری رہے گی‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:34
(جاری ہے)
سینئر ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام سنبھال رکھا ہے تاہم مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ رہے۔
ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کی او پی ڈی کوبند کردیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے مریضوں کو بھی باہر نکال دیاجس سے مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا ۔راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج جاری رکھا ۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سینکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ فیصل آباد کے سول اور الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر بھی او پی ڈی نہ پہنچے ۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کے رویے کے باعث اوپی ڈیزبند کرنے پرمجبورہیں ۔ مطالبات کی منظوری تک او پی ڈیز میں کام شروع نہیں کیا جائے گا ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.