دھنیا کی کاشت کے لئے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھنیا کی کاشت کے لئے میرا اور بھاری میرا زمین زیادہ موزوں ہے۔ ریتلی یا کلراٹھی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے۔ اس کے بیج کافی باریک ہوتے ہیں اور ان کے بہتر اگائو کی خاطر باریک زمینی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی جڑوں کی گہرائی چونکہ درمیانی ہوتی ہے اس لئے زیادہ گہرائی تک زمین تیار کرنے کی ضرروت نہیں ہوتی۔ دھنیا کی اہم اقسام دل پذیر، پشاوری یا قندھاری اور ایرانی دھنیا مشہور ہیں۔ ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کاشت کی صورت میں ایک سال پرانا بیج 30-25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے۔ ان مہینوں میں کاشت بذریعہ چھٹہ کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :