Live Updates

عمران خان کی سوچ لوگوں کو ڈیلیور کرنے کی ہے،صوبے میں اربوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں ہم تشہیر نہیں کرتے،پرویز خٹک

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:02

عمران خان کی سوچ لوگوں کو ڈیلیور کرنے کی ہے،صوبے میں اربوں کے ترقیاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی سوچ لوگوں کو ڈیلیور کرنے کی ہے،صوبے میں اربوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں ہم تشہیر نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بھی کئی بڑے منصوبے چل رہے ہیں اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں ،ہم نے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ کسی بھی منصوبے پر وزیراعلیٰ کی تصویر نہیں لگے گی،ہم اشتہاری مہم نہیں چلاتے کیونکہ یہ ہمارا پیسہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی شعبے میں سیاسی مداخلت نہیں مانتے،وہ صرف لوگوں کی سہولت کی بات کرتا ہے،انتخابات آسان نہیں ہوتے مشکل ہوتے ہیں،ہماری سوچ عوام کو ڈیلیور کرنے کی ہے یہ سوچ ہی نہیں کہ آئندہ انتخابات میں کیا ہوگا ہم تبدیلی کی بات کرتے ہیں ہم نے لوگو ں کو جو پروگرام دیا تھا اس پر عمل کیا اور پوری کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے،میری کوئی مداخلت نہیں۔۔۔(ولی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :