آصف زرداری 23 دسمبر کو واپس آئیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان
فہد شبیر اتوار 18 دسمبر 2016 17:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم پاکستان میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے استقبال کے لیے صرف 3 دن کا وقت ملا ہے لیکن اس مختصر وقت میں بھی زبردست استقبال کریں گے۔
پاناما لیکس کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ پاناما اسکینڈل کا شفاف احتساب چاہتے ہیں۔ بلاول نے کہا کہ آصف زرداری ساتھ ہوں گے تو ہمارے چار مطالبات جلد منظور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'پاناما اسکینڈل میں اگر میرا نام آیا ہے تو مجھے بھی گرفتار کریں، لیکن بات یہ ہے کہ میں وزیراعظم نہیں ہوں ملک کا'۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 'میرا اور میرے خاندان کا نام پاناما پیپرز میں نہیں آیا'۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 17 جون 2015 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک تقریر کے دوران بظاہر اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہمیں پریشان نہ کیا جائے، ورنہ اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی'۔ اس بیان کے ایک ہفتے کے اندر ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر سابق صدر ملک چھوڑ گئے تھے، وہ 25 جون سے دبئی میں مقیم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.