2012ء کے مقابلے میں آج دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی‘رواں سال دہشت گردی اور توانائی کے حوالے سے پاکستان کیلئے بہت اچھا رہا ‘ دعا ہے کہ نیا سال موجودہ سال سے زیادہ پرامن اور روشن ہو اورہم سب مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 18 دسمبر 2016 20:30
(جاری ہے)
2012ء کے مقابلے میں آج دہشت گردی کے واقعات میں 85فی صد کمی ہوئی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ پینٹس نے اتنا شاندار پولو ایونٹ سپانسر کیا جس پر میں میر شعیب احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہر سال لاہور پولو کلب میں آتا ہوں اور یہاں آکر خوشی ہوتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی نمبر ون نیشنل برانڈ ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی اپنے معاشرتی فرائض کو سرانجام دیتے ہیں۔ ڈائمنڈ پینٹس مستقبل میں بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کو سپانسر کرے گا۔ انہوں نے لاہورپولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ایونٹ سپانسر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مین آف دی میچ راجہ تیمور ندیم نے میٹروحبیب پولیٹن بینک کے گروپ ہیڈ سید طالب رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیم سپانسر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ یہاں پولو بہت اعلیٰ کوالٹی کی کھیلی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.