ایف آئی اے امیگریشن حکام کی کارروائیاں،بیرون ممالک سے آنیوالی دو پروازوں سے دو بلیک لسٹ اشتہاری گرفتار کرلئے

منگل 20 دسمبر 2016 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بینظیر ایئر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنیوالی دو پروازوں سے دو بلیک لسٹ اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دو مختلف کارروائیوں میں بینظیر ایئر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنیوالی دو پروازوں سے دو بلیک لسٹ اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے پہلی کارروائی میں ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کیا گیا اس پر جعلی شناخت کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے اسے ریاض سے اسلام آباد آنیوالی پرواز724-SV سے گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ریاض پنجاب پولیس گجرات کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا ، اشتہاری ملزم کو دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز 231-ED سے گرفتار کیا گیا ،ملزم کی حوالگی کیلئے ڈی پی او گجرات اور متعلقہ ایس ایچ او سے رابطہ کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔