سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو لاپتہ افراد کو 2فروری تک بازیاب کرواکر پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو لاپتہ افراد کو 2فروری تک بازیاب کرواکر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے درخواستوں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ان کے گھروں سے مختلف افراد کو سادہ لباس پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے لیکن ابھی تک ان افراد کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش نہ کی جاسکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو فروری تک لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :