پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ مرغی کی الائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل‘ 1400من ناقص آئل برآمد،ملزم فرار

منگل 20 دسمبر 2016 21:52

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ مرغی کی الائشوں سے کوکنگ آئل بنانے ..
لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیائے خوردونوش ‘ غیرمعیاری پینے کے پانی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے صابن سازی کی آڑ میں مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے 1400من خوردنی تیل اورسینکڑوں من مرغی کی آلائشیں برآمد کر کے ضائع کر دیں۔

تفصیلات کے علاقہ مراد کالونی میں کارروائی کے دوران رہائشی علاقے میں کام کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے جوہر ٹائون میں ایکوا کول واٹر پلانٹ کوفلنگ روم میں فالتوسامان اور ورکرز کی ناقص جسمانی حالت کی بنا پر 2500روپے جرمانہ کیااور پانی کے نمونہ جات حاصل کیے۔

(جاری ہے)

راوی ٹائون کی ٹیم نے شاہدرہ میں گورمے بیکرز اینڈ سویٹس کا جائزہ لیا اورصورت حال اطمینان بخش ہونے پرانتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور پانی کے نمونہ جات حاصل کیے۔ فاروق آباد مین روڈ پر شفیق نان شاپ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے پر 1ہزار روپے جرمانہ کیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے الحبیب ریسٹورنٹ ،ملک ایند سویٹس شاپ کو کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے مشینوں کی انتہائی گندی حالت، سپائسز کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، واشنگ ایریا گندہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتے میں صورتحال بہتر بنانے کی وارننگ جاری کی۔

عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے تاج پورہ بٹ چوک میں صوفی سویٹس کو کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :