بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 19:30

بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میزائل کے اب تک 4 تجربے کیے جا چکے ہیں جس میں سے 3 بری طرح ناکام ہوئے۔ بدھ کے روز اس میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا تاہم فضاء میں 2 منٹ کی پرواز کے بعد ہی میزائل اپنے راستے سے بھٹک گیا اور فضاء میں ہی تباہ ہو گیا۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اب تک بھارت کو اس سلسلے میں کیے گئے تجربات میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :