بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا، کروز میزائل کے تجربے میں چوتھی بار ناکامی کا سامنا

اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رٴْخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا،دفاعی حکام

بدھ 21 دسمبر 2016 23:40

بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا، کروز میزائل کے تجربے میں چوتھی بار ..

نئی دہلی/ا ڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) بھارت کا زمینی حملہ کرنے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل’’نِربھے‘‘ کا تجربہ ایک بار ناکام ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ 2013 کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب کروز میزائل کا بھارتی تجربہ ناکام ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رٴْخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا تھا جو مکمل طور ناکام ہوا، اکتوبر 2014 میں کیے جانے والے دوسرے تجربے کو ’جزوی کامیاب‘ قرار دیا گیا، تاہم پھر اکتوبر 2015 میں تیسرا تجربہ اور اب چوتھا تجربہ بھی بٴْری طرح ناکام ہوا۔بھارت کی ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ (ڈی آر ڈی او) بیلسٹک میزائل کے حوالے سے تو کامیاب رہی ہے، لیکن کروز میزائل کے میدان میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔بھارتی مسلح افواج کے پاس روس کی مدد سے تیار کردہ سپرسونک ’براہ موز‘ کروز میزائل تو موجود ہے، لیکن ان کی رینج اب تک صرف 290 کلو میٹر ہے اور وہ صرف روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :