وزیراعظم نواز شریف کا بوسینا کے وزیراعظم کے ساتھ تاریخی شہر سراجیوو کی گلیوں اور بازاروں کا دورہ

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 23:36

وزیراعظم نواز شریف کا بوسینا کے وزیراعظم کے ساتھ تاریخی شہر سراجیوو ..

سراجیوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے بوسینا کے وزیراعظم کے ساتھ تاریخی شہر سراجیوو کی گلیوں اور بازاروں کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا کے تاریخ شہر سراجیوو پہنچے۔ سراجیوو میں بوسنیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈیسنیس زویدے وچ نے وزیراعظم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف بوسینا کے وزیراعظم کے ہمراہ عام شہریوں کی طرح تاریخی شہر سراجیوو کی گلیوں اور بازاروں کے دورے پر نکل گئے۔ وزیراعظم نے تاریخی شہر سراجیوو آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ تاریخی شہر کی گلیوں اور بازاروں کی تعریف بھی کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم عام شہریوں کیساتھ گھل مل گئے۔ اس موقع پر بوسنیا کے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو سراجیوو کے تاریخی پس منظر سے متعلق بھی تفصیلی طور پر بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :