سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز ون میں 42 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریبا 22 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائینگی،منظور وسان
منصوبے کے تحت پانی کی لائنوں کی مرمت اور سیوریج کی نئی لائنیں بھی ڈالی جائینگی، ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 22 دسمبر 2016 18:06
(جاری ہے)
منظور حسین وسان نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل نا کبھی کسی نے سنے نا ہی حل کیے ہیں پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو کراچی کے تاجروں کے مسائل سنتی بھی ہے اور حل بھی کرتی ہے سی پیک سے پاکستان سب کو بدلتا نظر آئیگاسی پیک سے انڈسٹریل ایریاز میں بھی بھتری آئے گی 2017 میں کراچی کی انڈسٹریز بنسبط پچہلے بیس سال سے ترقیاتی کاموں سے مختلف نظر آئیں گی آصف علی زرداری کہ آنے سے پہلے انڈسٹریل ایریاز میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2017 راز فاش ہونے کا سال ہے قائد اعظم سے شہید بینظیر بھٹو تک قائدین کے ساتھ جو کچھ ہوا سب سامنے آنے والا ہے نیا سال ن لیگ کے لیے اچھا نہیں رہے گا۔ منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کی کے نیا سال ملک اور پیپلزپارٹی کے لیے اچھا سال ہوگا 2017 میں عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت مزید کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے مریم نواز اور حمزہ شھباز لڑائی کرتے رہیں گے اور ہم آگے نکل جائیں گے نئے سال میں یہ لوگ لڑتے رییں گے اور پیپلز پارٹی ترقیاتی کام کرتی رہے گی، منظور وسان نے کہا کہ پاکستان آصف علی زرداری کا گھر ہے جب دل چاہیں واپس آئیں گے آصف علی زرداری کے آنے سے سیاسی ھلچل مچ گئی ہے اور بھت سے لوگ پریشان بھی ہوگئے ہیں۔منظور حسین وسان نے نواز لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لوگ پش اپس ہی لگاتے رہیں گے، اور پیپلزپارٹی گاڑی نکال کر آگے نکل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی کو پش اپس لگانے کا بھت شوق ہے وہ پش اپس لگاتا رہیگا اور پیپلزپارٹی آگے نکل جایے گی عابد شیر علی کو کائونسلر کی سیٹ بھی نہیں ملی وہ اسی لیے اب بھت پریشان ہے۔اس موقعی پر صنعت و تجارت کے سیکریٹری عبدالرحیم سومرو،ایم ڈی سائیٹ اور تاجروں سمیت دیگر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.