پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خطے میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرے گا،حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہوئی ہے
صدر ممنون حسین کی قطر کے وزیر توانائی اور صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح سے ملاقات میں بات چیت ْ
جمعرات 22 دسمبر 2016 21:09
(جاری ہے)
سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ اور اس کے ساتھ ساتھ وسط ایشائی ریاستیں بھی مستفید ہو سکیں گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہوئی ہے جس کی عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہنر مند افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس سے قطری حکومت فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سلسلے میں فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد سے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر توجہ توانائی کے منصوبوں پر ہے جو ۲۰۱۸ میں مکمل ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی دوروں سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر میں قطر کے وزیر توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح السدہ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہیاور قطر چاہتا ہے کہ سیاسی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔ انھوں نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی قطر کی ترقی و خوشحالی کے کردار کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے قطری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ قطر کے امیرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.