بلوچستان جیسے غریب صوبہ میں کروڑوں روپیہ کے کرپشن کرنے والوں سے ساتھ ڈیل ایک المیہ ہے ‘ایسے لوگ جنہوں خزانہ کو بے دردی سے لوٹا اربوں روپیہ کے جائیدادیں بنانے والوں کو معاف کرنا غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری کا بیان

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے غریب صوبہ میں کروڑوں روپیہ کے کرپشن کرنے والوں سے ساتھ ڈیل ایک المیہ ہے ایسے لوگ جنہوں خزانہ کو بے دردی سے لوٹا اربوں روپیہ کے جائدادیں بنایا معاف کرنا غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے اس کی وجہ سے ان افراد میں جرئت پیدا ہوگی جو کرپشن کے عادی ہیں کہ وہ کروڑوں روپیہ ناجائز طریقہ سے کمائیں اور پھر ان کا آدہا حصہ دیکر آزاد ہوجائیں میر یونس عزیز زہری نے کہا ہونا یہ چاہیئے تھا کہ ان افراد کے تمام جائدادیں اور بینک اکائونٹ جو ملک اور بیرون ملک ہیں ضبط کردئے جاتے اور اس ھرکت پر ان کو زندگی بھر کی سزاء دیتے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ موجود حکومت نے کرپشن اور کمیشن خوری کا ایک ریکارڈ قائم کیا جس کی مثال بلوچستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے کہا تھا کہ ایک مخصوص سازش کے تحت جمعیت علماء اسلام و دیگر حقیقی جماعتوں کو اسمبلیوں سے باہر رکھا گیا اور چند سو ووٹ لینے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج دیا گیا جنہوں نے اس غریب صوبہ کو بے دردی سے لوٹا