گندم کی بہتر پیداوار کیلئے گوڈی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،ز رعی ما ہر ین

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

سلانوالی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ز رعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ گند م کی کچھ جڑ ی بوٹیاں توبوائی کے وقت داب کا طریقہ اپناکرختم کی جاسکتی ہیں لیکن اکثر جڑ ی بوٹیاں دیر سے اگتی ہے جو ا س طریقہ سے ختم نہیں ہوسکتی ،ایسی جڑ ی بو ٹیوں کو تلف کرنے کیلئے گوڈی کا طریقہ کار یگر ثابت ہوسکتا ہے ، زرعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ تحقیقاتی نتائج کے مطابق جڑی بو ٹیاں ز مین سے تقریبا اتنی ہی مقدا ر میں نا ئٹرو جن اور فاسفورس حاصل کرتی ہے جتنی کہ اصل فصل، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جو کا شت کارجڑی بوٹیوں کی تلفی اور گوڈی کے بغیرکھاد استعما ل کرتا ہے ا س کا پورا فا ئد ہ نہیں اٹھا سکتا ،گوڈی دو طریقوں سے کی جاتی ہے ایک خشک گوڈی دوسرا آبپاشی کے بعد کھیت کے وتر آنے پر ،گوڈ ی پہلی آبپاشی سے پہلے ز مین میں جو جڑ ی بوٹیاں اگ آتی ہیں انہیں خشک گوڈ ی سے ختم کیا جاسکتاہے ۔