تھانہ آراے بازارپولیس نے دو مبینہ ڈکیت گرفتار کر لئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

راولپنڈی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آراے بازار پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے ہارلے سٹریٹ کے علاقہ میں موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان عرفان اور وسیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 02عدد پستول 30بور معہ 11روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :