ہیگ کنونشن برائے'بچوں کے بین الااقوامی اغواء کےسول پہلو'کیساتھ الحاق کی دستاویزجمع

ہالینڈمیں پاکستانی سفیرعفت عمران گردیزی نےحکومت پاکستان کی طرف سے 25اکتوبر1980ء کے ہیگ کنونشن کیساتھ الحاق کی دستاویزجمع کروائیں۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 دسمبر 2016 19:29

ہیگ کنونشن برائے'بچوں کے بین الااقوامی اغواء کےسول پہلو'کیساتھ الحاق ..

ہالینڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23دسمبر2016ء) :ہالینڈمیں پاکستان کی سفیر محترمہ عفت عمران گردیزی نے حکومت پاکستان کی طرف سے 25اکتوبر 1980ء کے ہیگ کنونشن برائے ''بچوں کے بین الااقوامی اغواء کے سول پہلو '' کے ساتھ الحاق کی دستاویز جمع کروادی ہیں،چونکہ ڈچ حکومت ہیگ کنونشن کے محزن کے طورپرذمہ داری سرانجام دیتی ہے ۔چنانچہ الحاق کی دستاویز ڈچ وزارت خارجہ کی طرف محترمہ گوست بون نے وصول کی جوقانونی امور محکمہ کی سربراہ برائے معاہدہ ڈویژن ہیں ۔

کنونشن ایک کثیر جہتی معاہدہ ہے جوان بچوں کی فوری طورپرواپسی کیلئے طریقہ کار فراہم کرتا ہے جنہیں بین الااقوامی حدود کے پاراغواء کرلیا گیا ہو۔اگرچہ پاکستان نے ماضی میں اس کنونشن پردستخط نہیں کئے تھے لیکن پاکستان نے ہمیشہ مالٹا پروسس کی حمایت کی ہے اوراس کے ساتھ منسلک رہا ہے جوبچوں کے تحفظ کیلئے تینوں ہیگ کنونشنز کی طرف سے رکن اورغیررکن ملکوں کے درمیان رابطے کاذریعہ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کنونشن میں پاکستان کی شمولیت ہماری طرف سے اپنے بچوں کے مفادات کواولین اہمیت دینے کی گواہی ہے ۔پاکستان کی اس کنونشن میں شمولیت کے نتیجہ میں بچوں کے بین الاقوامی اغواء کے واقعات میں یقینا کمی ہوگی ۔کنونشن کے دوسرے ارکان ملکوں کے ساتھ قانونی یکسانیت اورہم آہنگی کوفروغ ملے گااورہماری عدالتوں پربوجھ کم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :